24/07/2026
قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار بلے باز بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری آل راؤنڈر سر گارفیلڈ سوبرز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں بابر اعظم نے کہا کہ کرکٹ اپنے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک سے محروم ہو گئی ہے۔ ان کے بقول سر گارفیلڈ سوبرز نے صرف کرکٹ نہیں کھیلی بلکہ اس کھیل میں ناممکن کو ممکن بنا کر دکھایا۔
بابر اعظم نے کہا کہ سر گارفیلڈ سوبرز کی مہارت سے کئی نسلوں نے سیکھا ہے اور آئندہ بھی سیکھتی رہیں گی۔ انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ اور ویسٹ انڈیز کے عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
27/03/2026
27/03/2026
27/03/2026
27/03/2026
25/03/2026
25/03/2026
25/03/2026