Rabia fighter

Rabia fighter

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Rabia fighter, Karachi.

میرا نام رابعہ ہے میں پاکستان 🇵🇰 کی انٹرنیشنل باکسر کک باکسر اور ایم ایم اے فائٹر ہوں اَلْحَمْدُلِلّٰه بہت سے نیشنل اور انٹرنیشنل ایوارڈ اور میڈل🏅حاصل کر چکی ہوں آپ سب سے سپورٹ اور دعاؤں کی درخواست ہے اور میرے اس پیج کو فالو ضرور کریں
🤲🤲🏻

29/08/2026

🌟 ایک باصلاحیت بیٹی کو آپ کی مدد اور حوصلہ افزائی درکار ہے! 🇵🇰🏆
ہماری ہزارہ برادری کی ہونہار اور باصلاحیت بیٹی، ماہ روز نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے کراچی یونیورسٹی کے انگلش اسپیچ مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے اپنے والدین، اساتذہ اور پوری ہزارہ برادری کا نام روشن کیا ہے۔ 👏🌟
اب ماہ روز کو پاکستان کے بڑے فائنل مقابلے میں شرکت کے لیے لاہور جانا ہے، جہاں ملک بھر سے منتخب ہونے والے باصلاحیت طلبہ و طالبات اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ 🇵🇰
لیکن اس اہم سفر کے لیے سفر، رہائش، کھانے اور دیگر ضروری اخراجات میں تعاون کی ضرورت ہے۔
ہم صاحبِ استطاعت افراد، مخیر حضرات، کاروباری شخصیات، برانڈز، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس سے اپیل کرتے ہیں کہ اس ہونہار بچی کا ساتھ دیں اور اس کے ٹیلنٹ کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم کریں۔ ❤️
یاد رکھیں، ٹیلنٹ کسی ایک گھر کا نہیں، پوری قوم کا سرمایہ ہوتا ہے۔
آئیں، ماہ روز کی آواز بنیں، اس کے خواب کو مضبوط کریں اور اسے پاکستان کے بڑے پلیٹ فارم تک پہنچنے میں اپنا حصہ ڈالیں۔ 🇵🇰✨
📞 رابطہ: ماہ روز کے والد
0302-2762508
اگر آپ خود مدد نہیں کر سکتے تو اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر ضرور کریں۔ شاید آپ کا ایک شیئر اس بچی کے لیے کسی مددگار تک پہنچنے کا ذریعہ بن جائے۔ 🤲❤️
RN Discover — ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے اور باصلاحیت لوگوں کا ساتھ دینے کا عزم۔
🔥

Community
Students
Students



Community





Media

Photos from Rabia fighter 's post 23/08/2026

🏆 شانِ پاکستان 2026 🇵🇰✨
کراچی میں منعقد ہونے والے شانِ پاکستان 2026 میں ایوارڈ سے نوازے جانے پر دل سے شکر گزار ہوں۔ ❤️
شانِ پاکستان آرگنائزیشن کا تہہ دل سے شکریہ کہ انہوں نے اس خوبصورت اعزاز سے نوازا۔ یہ میرے لیے باعثِ فخر اور مزید محنت کرنے کا حوصلہ ہے۔ 🇵🇰✨
— رابیہ نور
#پاکستان #کراچی #ایوارڈ #شکرگزار

18/08/2026

الحمدللہ! ایک اور اعزاز اور پیش رفت 🏆🇵🇰
​مجھے انتہائی مسرت اور فخر کے ساتھ یہ بات شیئر کرنی ہے کہ "میری پہچان پاکستان (سیزن 2)" کے پلیٹ فارم سے مجھے "اعلیٰ کارکردگی ایوارڈ 2026" (Best Mixed Martial Arts) کے لیے نامزد (Nominate) کیا گیا ہے۔
میں تہہ دل سے شکر گزار ہوں
​ذیشان اقبال اعوان صاحب (بانی و چیئرمین "میری پہچان پاکستان" اور چیف آرگنائزر) کا، جن کی کاوشوں اور قیادت کی بدولت کھلاڑیوں کو یہ پذیرائی مل رہی ہےاور اس کے ساتھ ​راشد محمود اعوان صاحب اونر ( ایم ڈی کے جاپان) کا، جن کی حمایت اور مسلسل کوششوں کی بدولت مجھے اس ایوارڈ کی نامزدگی کے لیے منتخب کیا گیا۔
​کھیل کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کرنا ہمیشہ میری اولین ترجیح رہی ہے، اور اس طرح کی پذیرائی مجھ سمیت تمام ایتھلیٹس کے حوصلوں کو مزید بلند کرتی ہے۔ اس عزت اور حوصلہ افزائی کے لیے میں آپ سب کی بے حد ممنون ہوں!
​دعاؤں کی درخواست! 🤲✨
​🗓 تقریب کی تاریخ: 05 ستمبر 2026
📍 مقام: سندھ بوائز سکاؤٹ آڈیٹوریم، کراچی


Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Karachi