19/08/2026
Royal Eagles Fc Yasin ♥️
راجہ عادل جان — عزت، محبت اور کھیل کے خوبصورت رشتے کا شکریہ ⚽💚
"عزت ہمیشہ یاد رہتی ہے، اور محبت کا جواب صرف شکریہ نہیں، دل سے دعائیں ہوتی ہیں۔" 🙏
راجہ عادل جان نے یاسین فٹبال ایسوسی ایشن کی جانب سے ملنے والی محبت اور عزت پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مواقع انسان کے لیے صرف اعزاز نہیں ہوتے بلکہ معاشرے میں بھائی چارے اور مثبت سوچ کو فروغ دینے کا ذریعہ بھی بنتے ہیں۔
انہوں نے سابقہ اے سی یاسین عطیف اللہ خان صاحب، موجودہ اے سی یاسین سہرش رحمت صاحبہ، پرنسپل زاہد صاحب اور صدر فٹبال ایسوسی ایشن غذر کو اپنے ہاتھوں سے تحفہ پیش کرنے کے موقع کو اپنے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔
راجہ عادل جان نے خصوصی طور پر اسحاق بھائی اور سہیل بھائی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جس محبت اور خلوص سے عزت دی، وہ ہمیشہ یاد رہے گی۔ ❤️
کھیل صرف کھیل نہیں، دلوں کو جوڑنے کا نام ہے۔
کھیل امن ہے، کھیل بھائی چارہ ہے۔ ⚽🤝💚
Royal Eagles Fc ♥️