13/09/2022
اس بندے کو کھیلنے کی تمیز ہی نہیں اس لیے یہ قومی ٹیم کا حصہ نہیں بنتا
پاگل کو سوچنا چاہیے کہ جب 171 کا ٹارگٹ ہو تو 31 بالز پر32 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔6 بالزام پہ 5 اور 49 بالز پہ 55 رنز بنایا جاتا ہے
اب دیکھو اس میچ میں 159 کا ٹارگٹ تھا اس کو 60 پہ 60 ہی کرنا چاہیے تھا اس بے وقوف نے 100بنا دیا جاٸےاسلیے انہی عادتوں کی وجہ سے تو یہ قومی ٹیم کا حصہ نہیں بن سکتا اس کو اپنی روش بدلنا ہو گی تب یہ ٹیم کا شاید حصہ بن جاٸے۔۔۔۔۔
11/09/2022
کب ہوگا ہمارا مڈل آرڈر سیٹ؟
کب ہم ویراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑنے میں ٹی ٹونٹی جیسی تیز کرکٹ میں اپنے رنز دیکھیں گے اور سلو کرکٹ کھیلیں گے؟
کب تک ہم رینکنینگ میں ٹاپ رہنے کہ چکر میں پاک کی جیت کو ترجیح نہیں دیں گے۔۔
کب ہمارے فیلڈرز صحیح فیلڈنگ کرینگے؟
کب ہم تیز طرز کی کرکٹ کھیلیں گے؟
میچ ہارنے کا اتنا افسوس نہیں ہے جتنا افسوس حیدر علی کو نہ کھلانے کا ہے
بس کیا کریں پاکستان ٹیم میں کھیلنے کے لئے بابر اعظم کا دوست ہونا ضروری ہے...
ٹی ٹونٹی کے دو ٹاپ رینکنگ بیٹسمین اور پاورپلے میں کبھی 50+ کا سٹارٹ نہیں دے سکے اج کی بات نہیں ہو رہی اوور آل ہو رہی ہے۔۔۔
ویل پلیڈ سری لنکا بھای مزا آ گیا
ایشیا کپ میں ہانگ کے بعد سری لنکا کو سب سے کمزور ٹیم سمجھا گیا
لیکن انہوں نے انڈیا بنگلہ دیش افغانستان کو ہرایا اور پاکستان کو تو دو دفعہ ہرایا
اس میں حیرانگی نہیں ہونی چاہیے جس طرح یہ کھیلے ہیں نڈر بہادری سے مزا آ گیا۔۔۔
پہلا میچ ہارنے کے بعد سب بول رہے تھے جان بوجھ کر ہارے ہیں آج جان نہیں ماری ہے فائنل اپنا ہے ایسا بولتے رہے بھای میرے ہار کو تسلیم کرو اور سری لنکا کو ایپریشیٹ کرو
ویل پلیڈ سری لنکا
ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پاور پلے پر بہت زیادہ انحصار ہوتا ہے لیکن پاکستان کے دونوں اوپنرز پاورپلے کو سیٹ ہوتے ہوتے گزار دیتے۔۔۔پھر ہمارہ مڈل آرڈر بہت ہی زیادہ کمزور ہے حیدر علی اور شعیب ملک کو ورلڈ کپ کے لیے شامل کرنا چاہیے
باقی پاکستان کی طرف سے بابر اعظم فخر زمان آصف علی افتخار احمد یعنی پورا مڈل آرڈر فلاپ رہا تو جیتنا کیسے تھا؟
ہر میچ باؤلرز نے تو نئیں جتوانا
کبھی نسیم شاہ بیٹنگ کر گیا کبھی نواز کبھی شاداب
Do more Pakistani batters
بابر بھای آپ ہی کیپٹن ہو لکن یاریاں دوستیاں چھوڑو اب پاکستان کے لیے سوچو۔۔۔
11/09/2022
بابر اعظم ایک خود غرض کھلاڑی😯🇵🇰
دو تین مہینے پہلے بابر اعظم ہر طرز کی کرکٹ میں رنز کر رہے تھے وہ بھی تسلسل کے ساتھ اور ہر وہ اننگ جس میں بابر رنز کرتے تھے پاکستان کی ٹیم یا تو با عزت ہدف دیتی تھی یا پھر ہدف کے تعاقب بڑی کامیابی سے کر لیتی تھی بھلے وہ ایک روزا میچز ہوتے ٹیسٹ یا ٹی 20 کے ہوتے بابر کا بیٹ رنز کے انبار لگا دیتا تھا لیکن کہنے والے کہتے تھے بابر ایک خود غرض کھلاڑی ہے وہ صرف اپنے لیئے کھیلتا ہے اس کا سٹرائیک ریٹ موجودا دور کے حساب سے کم ہے اگر ایک روزا کرکٹ میں پہلے کھیلتے پاکستانی ٹیم بابر کی سینچری کی بدولت تین سو تیس بناتی تو کہا جاتا وہ تیز کھیلتا تو تین سو ساٹھ بن جاتے ہدف کے تعاقب میں اگر پاکستانی ٹیم تین سو کا ہدف بابر کی سینچری کی بدولت اڑتالیسویں اوور میں پورا کر لیتی تو کہا جاتا تھا اگر بابر تیز کھیلتا تو پاکستان پینتالیس اوور میں پورا کر لیتا ایسے ہی اگر ٹی 20 میں بابر کی ففٹی کی بدولت پاکستانی ٹیم 180 سے زیادہ کا ہدف دیتی تو کہتے دو سو ہو جاتے بابر سلو کھیلا ہدف انیس اوور میں پورا بابر کی جگہ کوئی اور ہوتا تو پندرہ اوورز میں جیت جانا تھا
اب وہی خود غرض کھلاڑی جس نے اس ایشیا کپ میں ایک بھی پچاس نہیں کیا ، اس کی ٹیم صرف دو دفعہ جی ہاں صرف دو دفعہ ایک سو پچاس سے زائد رنز بنا پائی ہے اس میں میں بھی ایک ہانگ کونگ کے خلاف بنائے گئے دو دفعہ ایک سو چالیس سے کم رنز بنائے اور رات کو تو اخیر ہی ہو گئی پورے اوور بھی نہ کھیل پائے
اب خود سوچیں بابر کی خود غرضی کے بغیر ہماری ٹیم کہاں کھڑی ہے نہیں بلکہ بیٹھ ہی جاتی ہے بھلے پاکستان کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ہے اور ان شاءاللہ فائنل جیت بھی جائیں گے لیکن اس ساری جیت میں زیادہ تر باؤلرز کا ہی ہاتھ ہے
میری تو بس دعا ہے کہ ہمارا خود غرض بابر اعظم فائنل سے دوبارا فارم میں واپس آ جائے اور اپنی خود غرض کارگردگی سے مخالفین کے دیے ہوئے ہدف آسانی سے حاصل کرنے لگ جائے اور جب کبھی پہلے بیٹنگ ہو تو اپنی خود غرض بیٹنگ سے مخالفین کو اتنا بڑا ٹارگٹ دے جس کو حاصل کرنا ان کے لئے اتنا ہی مشکل ہو جتنا بابر اعظم کے ناقدین کو مطمئن کرنا
پاکستان ہمیشہ زندہ باد
10/09/2022
سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے خلاف سپر فور مرحلے میں فائنل سے پہلے جیت مبارک ہو سری لنکا کی ٹیم نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کم سے کم سکور پر رکھا جسکا سارا کریڈٹ انکے اسپن اور فاسٹ باؤلنگ ڈپارٹمنٹ کو جاتا یے جنہوں نے پاکستانی بلے بازوں کو اپنی اسپن اور فاسٹ باؤلنگ سے جکڑے رکھا۔
فخر زمان جنکا کام صرف گیندوں کو ڈاٹس کھیلنا ہے وہ پریشر بنانے کے لیے ون ڈاؤن پوزیشن پر ا جاتے ہیں اور پاکستان کے لیے کھیلنے کی بجائے دوسری ٹیم کے لیے کھیل کر چلے جاتے ہیں کیونکہ ایشیا کپ میں انہوں نے یہی کیا ہے ہر میچ میں ہانگ کانگ کے علاؤہ اسکے بعد افتخار احمد اور خوشدل شاہ جو فخر جیسی بیٹنگ کر کے محسوس نہیں ہونے دیتے کہ بیٹنگ پر فخر تھا یا وہ خود اور آصف علی جنکا اسپنرز کے خلاف ریکارڈ اچھا نہیں اتنا وہ بھی بنا کچھ کیے بولڈ ہو کر چلے جاتے ہیں یہ ہے ہمارے مڈل آرڈر کی آج کی کہانی جس مڈل آرڈر نے ایشیا کپ میں بھی پرفارم نہیں کیا ہے یہی وجہ تھی کہ کسی سنئیر بلے باز کو ٹیم میں شامل کرنے کا رونا دھونا تھا کیونکہ فنشرز بھی نہیں کہہ سکتی کیونکہ یہ ہر میچ تو فنش نہیں کرتے ہیں۔
آج اگر حیدر علی کو کھلا لیتے تو کچھ نقصان نہیں ہونا تھا پہلے اسکا ڈومیسٹک سیزن خراب کیا اور پھر ساتھ لے جا کر بینچ پر بٹھا کر تالیاں بجواتے رہے فائنل تو وہ کھیل نہیں سکتا یہ بھی طے ہے حیدر علی کو اگر کھلانا نہیں تھا کم سے کم اسے شامل کرکے بھی احسان نہیں کرتے کیوں کہ ایسے کرنے سے دوسرے انسان کا بس مورال کم ہوتا ہے اور کچھ نہیں۔
پھر باؤلنگ کی باری آئی تو عثمان قادر کو میں شروع سے دیکھتی آ رہی ہوں ان سے پریشر بنایا نہیں جاتا اور وہ آرام سے بلے باز کو ایسی گیند دیتے ہیں جس سے وہ انکو ایک لمبا چھکا رسید کر سکیں کیونکہ یہ اپنی خامیاں دور کرنے کے چکر میں نہیں ہیں کیوں کہ والد کا نام روشن کرنا ہے پاکستان کو فتح دلانا چاہتے ہیں تو اس لیول کی پرفارمینس بھی دینی ہوگی صرف بیان دینے سے کچھ نہیں ہوتا ہے کیونکہ بابر اعظم کا فرینڈ ہے اس وجہ سے ٹیم میں ہے چاہے جیسا مرضی کھیلے کیوں کہ یاری دوستی زندہ باد ہے دوسروں کی انجری سے ٹیم میں آنے والے حسن علی نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے ایک اور اسپیل بنا وکٹ کے کیا ان میں چاہ ہے سیکھنے کی لیکن وہ چاہ کہاں گم ہے اسکو تراشنا ہوگا انہیں کیوں کہ انکو پتہ ہے وہ کونسا ٹیم میں میرٹ پر ہیں ماضی کا ایک بوجھ ہے جس بوجھ کو لے کر چلا جا رہا ہے کیونکہ ماضی میں وہ اسٹار تھے بلے بازوں کو تارے دکھاتے تھے گھومتی گیندوں سے آؤٹ کرکے اب بلے باز انکو تارے دکھاتے ہیں جس وجہ سے پورے پاکستان کے شائقین کرکٹ کو تارے دیکھنے پڑتے ہیں انکی خراب پرفارمینس کہ وجہ سے۔
آسٹریلیا میں چونکہ فاسٹ باؤلنگ ٹریک ہے عین ممکن ہے حسن علی کو بھی ڈراپ کیا جاے اگر دوستی درمیان میں نہ آ جائے کیونکہ انکو آخری موقع ملے گا شاہد انگلینڈ کے خلاف سیریز میں اور میں چاہتی ہوں عثمان قادر تو بلکل بھی نہیں ہو کیونکہ انکو ابھی بہت سیکھنا ہے اگر وہ سیکھنے کی چاہ میں ہیں کیونکہ نواز اور شاداب اسپن ڈپارٹمنٹ کو سنبھالیں گے باقی کس تجربہ کار کھلاڑی کو موقع ملے گا وہ بھی پتہ چل جائے گا کیونکہ شعیب اور شان مڈل آرڈر کے لیے آئیڈیل کھلاڑی ہیں ان میں سے کس کو موقع ملے گا یا نہیں یہ تو بعد میں پتہ چل جائے گا۔
باقی آج پریکٹس سمجھ کر جو میچ کھیلا یے اس سے دوسری ٹیم کا مورال تو بہت بلند ہوا ہے کیوں کہ انہوں نے اچھی کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا ہے ہر لحاظ سے اب پاکستانی کرکٹ ٹیم فائنل میں کیسے کم بیک کرکے سرپرائز کرتی ہے یا سرپرائز لیتی ہے یہ دیکھنا باقی یے کیونکہ بہتر پلان اور جیت کا عزم لے کر میدان میں اترنا ہوگا اچھا کر کے دکھانا ہوگا کیونکہ جب انسان کی محنت پوری ہو تو اللہ بھی مدد کرتا ہے اور کامیابی ملتی ہے بہتر ہے اپنی فیلڈنگ بھی بہتر کر لیں۔
08/09/2022
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
آئی سی سی نے آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈکپ کے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری کردیا ہے جس میں پاکستانی کرکٹ ٹیم 17 اکتوبر کو انگلینڈ جبکہ 19 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی۔
07/09/2022
کھیل محبتوں کو فروغ دیتی ھے مگر افغانستان نے اس میچ میں بھی اپنا نفرت کا طرز عمل نہیں چھوڑا۔
آصف کے آؤٹ ھونے پر شاید وہ سمجھ بیٹھے تھے کہ وہ میچ جیت چکے ھیں اسی لیئے انکے باؤلر فرید نے نہایت بدتمیزی کا مظاہرہ کیا شاید اسے علم نہیں تھا کہ گیم ابھی باقی ھے۔
اپنے ایک ساتھی کے ساتھ بدتمیزی کا بدلہ نوجوان نسیم شاہ نے جیسے لیا اسکے بعد کے سین شاید آپکو اب اگر آپ پاکستان ایشیا کپ جیت گیا تو بھی نظر نہیں آئیں گے۔
دو چھکوں کے بعد ھر لڑکا جس طرح جوش سے بھرا ھوا میدان میں کود گیا وہ مناظر شاید میں کبھی نہ بھلا سکوں۔
روتے ھوئے گراؤنڈ سے باھر جانے والوں سے کوئی ھمدری نہیں کیونکہ جو کھیل کو کھیل سمجھ کے نہیں کھیلتے انہیں روتے ھوئے دیکھنے کا اپنا ھی مزہ ھے۔
جیو شہزادے نسیم شاہ
07/09/2022
بابر اعظم کہ فینز کو برا لگے یا اچھا اب بابر اعظم نمبر 1 نہیں رہا پر ایک بار اس کہ بارے میں پڑھ لیں جو نمبر 1 آیا ہے ۔
ہمارا پٹھان بھائی نمبر 1 آیا ہے اپنی محنت سے
یہ وہی شیر ہے جسکی کراچی کنگز میں جگہ نہیں بنتی تھی پر اب یہ دنیا کی کسی بھی ٹیم میں اوپننگ کا حق دار ہے ۔
یہ وہی ہے جسے ٹی ٹونٹی پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا ۔
یہ وہی ہے جسنے سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی رنز کا ریکارڈ اپنے نام کیا اور پاکستان کا نام روشن کیا ۔
یہ وہی ہے جس کو کہتے تھے چھکا نہیں مار سکتا
اس وقت پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ ٹی ٹونٹی میں رضوان کہ پاس ہے ۔
یہ وہی ہے جس کی اوریج کم تھی اس لیے انٹرنیشنل ٹیم میں جگہ نہیں بنتی
پر اب اسکی اوریج سب سے زیادہ ہے ٹی ٹونٹی کرکٹ ہسٹری میں ۔
اور سب سے اچھی بات یہ وہ کیپر ہے جو لڑنا جانتا ہے پاکستان کی ہسٹری میں ایسا وکٹ کیپر بلے باز نہیں آیا ۔
محمد رضوان کہ فین اس پوسٹ کو ایسے پھیلا دو جیسے جنگل میں آگ ۔
02/09/2022
سب سے پہلے اپنے رب کا شکر ادا کرتا ہوں کہ ایک شاندار جیت کے ساتھ پاکستان کو اگلے مرحلے میں پہنچایا اسکے بعد سب پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فینز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اللہ کا شکر ہے کہ بلے بازوں کے بعد باؤلروں اور فیلڈروں نے جیت میں اہم کردار ادا کیا کیونکہ جب سب ملکر اپنی زمہ داری نبھاتے ہیں تو اسی طرح شاندار جیت ملتی ہے آج بولئنگ ہو یا بیٹنگ سب کھلاڑیوں نے اپنی زمہ داری نبھای ہے بابر ناکام ہوا تو فخر اور رضوان نے ایک زمہ درانہ اینگ کھیلی سو پلس پٹنر شپ لگا کر پاکستان ٹیم کو ایک اچھا پلیٹ فارم دیا جس کو انجام پھر خوش دل کے دل خوش کرنے والے اسٹروک نے دیا آج اوپنر میڈل آڈر سب نہ زمہ درانہ کرکٹ کھیلی کوی غلط اسٹروک کی طرف نہیں گیا کسی نے یہ نہیں سوچا یہ چھوٹی ٹیم ہے سب نے بہت محنت کی بونڈریز جہاں نہیں مل رہی تھی وہاں رنینگ بٹوین دا وکٹ کھلتے رہے جہاں ایک رنز بنتا تھا وہاں ایک کو دو میں کنورٹ کرنے کی کوشیش کرتے رہے کسی نے ایزی نہیں لیا بہت ہی اچھی کھیلی پوری ٹیم نے اور بولئنگ میں تو بھائی کمال کر دیا نسیم نے دو وکٹ لیں دھانی نے میڈن اوور کر کے وکٹ لی نواز جسے میں گیم چینجر کہتا ہوں تین شکار کیے اور شاداب نے بھی چار کھلاریو کو پولین کی راہ دکھائی شاداب اور نواز نے سات شکار کیے پاک ٹیم کی اچھی بیٹنگ کے بعد شاداب نواز کی کمال بولئنگ کی بدولت پاک ٹیم نے ایک جاندار فتح پا کر اگلے رونڈ میں قدم رکھا ہے اب آگئے کے لیے ہماری دعائیں ٹیم کے ساتھ ہیں اللہ ہمارے باؤلروں کی شاندار پرفارمینس کا سلسلہ جاری رکھے۔
دعا ہے اللہ پاک پوری پاکستانی کرکٹ ٹیم کی اس شاندار پرفارمینس کا سلسلہ جاری رکھے جنکی فارم خراب ہے انکی بحال کرے تاکہ سب آئندہ اتوار کو بھارت کے خلاف دوبارہ میچ میں اس سے بھی اچھا پرفارم کریں اور پاکستان کا نام روشن کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو فتح دلا کر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرا کر میدان سے باہر نکلیں اور اگلے تمام معرکوں میں کامیاب ہوں۔آمین
01/09/2022
پاکستانی کرکٹ ٹیم نے آج پریکٹس سیشن منسوخ کردیا ہے اور کل سیدھا میچ میں ہانگ کونگ کے خلاف میچ کھیلے گی اس سے پہلے بھی کچھ بلے بازوں نے آرام کیا تھا جبکہ کپتان بابر اعظم نے شاداب خان کو چھکوں کی پریکٹس کروائی تھی جبکہ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق پاؤں پر گیند لگنے کی وجہ سے پریکٹس سیشن میں شامل نہیں ہوئے تھے جبکہ بابر اعظم کے بچپن کے کوچ منصور رانا نے انکو پریکٹس کروائی۔
پاکستان کی ٹیم کی جانب سے کسی کھلاڑی کو آرام کرانے کے حوالے سے کوئی بات زیر بحث نہیں ہے ٹیم منیجمنٹ کی جانب سے جبکہ پاکستانی جرنلسٹس نسیم شاہ اور حارث رؤوف کو آرام کروا کر حسن علی اور محمد حسنین کی شمولیت کا ذکر کر رہے ہیں کہ انکو آرام کروایا جائے گا اب کل ٹاس کے وقت معلوم ہوگا کہ پہلے میچ والی ہی ٹیم کھیلتی ہے یا کوئی تبدیلی ہوگی۔
31/08/2022
*_📍 ہر بندے کو تقریباً ایشیا کپ شیڈول کی سمجھ نہیں آ رہی اور اکثر یہ سوال کر رہا ہے کے پاکستان اگر خدا نہ خاستہ انڈیا سے ہار جاتا ہے سپر فور میں تو کیا باہر ہو جاۓ گا سب سے پہلے یہ کے ہونگ کونگ کی ٹیم دونو میچ ہار جاۓ پاکستان اور انڈیا سے تو پاکستان سپر فور میں پہنچ جائے گا اور دوسری بات اگر پاکستان جیت گیا ھونگ کونگ سے تو پھر بھی وہ سپر فور میں پونچھ جاۓ گا آگے چاہے ہونگ کونگ انڈیا سے جیتے ہارے ہمیں فرق نہیں پڑنا ہم آگے جائیں گے اگر ہونگ کونگ کو ہرا دیں آگے پھر چار ٹیمیں آپس میں کھیلے گی مطلب ایک ٹیم کے تین میچ اور وہاتین میں سے دو میچ جیتنا لازمی ہوں گے فنل کھیلنے کہ لیے پاکستان کا میچ انڈیا افغانستان اور تیسری ٹیم سری لنکا اور بنگلہ دیش سے جو جیتے گی اس سے ہوگا اور خدا نہ خاستہ اگر پاکستان انڈیا سے ہار جاتا ہے اور باقی دو میچ جیت جاتا ہے تو پھر بھی فائنل میچ کھیلے گا شکریہ_*