ہڈی جوڑ کے نام پر موت کا سودا؟
’’ہزارہ میں غیر مستند علاج کا خطرناک کھیل جاری‘‘
AlFajr news
٭اس صبح کی قَسم (جس سے ظلمتِ شب چھٹ گئی)٭
پولیس 95فیصدملزمان کوموبائل سے ٹریس کرتی ہے ،
مرکزی حکومت پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں40روپے اضافہ کرتی ہے جبکہ کمی 35پیسے کرتی ہے ،
راہنماپی ٹی آئی یوسف ایوب خان کاموبائل ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کی حلف برداری تقریب سے خطاب
ایس ڈی سی سنٹرہری پوریاعذاب الٰہی؟
صدرآ ل ٹریڈرزایسوسی ایشن ہری پورحاجی عبدالصبور قریشی نومنتخب صدرآل موبائل ایسوسی ایشن ضلع ہری پور راجہ فیضان وکابینہ سے حلف لے رہے ہیں
#
جماعت اسلامی صدیق اکبرچوک ہری پورکے مقام سے جی ٹی روڈبلاک کرکے مہنگائی کے خلا ف احتجاج کررہی ہے
"بیرون ملک بھیجنے کے نام پر فراڈ کی انڈسٹری...
خوابوں کا کاروبار یا منظم دھوکہ؟"
05/08/2026
ہفتہ شہدائے پولیس ،ہری پور پولیس لائن میں شہدائے پولیس کی فیملیز کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد
ہفتہ شہدائے پولیس کے سلسلے میں ہری پور پولیس کی جانب سے پولیس لائن ہری پور میں شہدائے پولیس کی معزز فیملیز کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر ہری پور اصلاح الدین اور ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر عبدالمہیمن، سرکل ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، لیڈیز پولیس افسران، پولیس جوانوں اور شہدائے ہری پور پولیس کی فیملیز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کا مقصد وطن عزیز کے امن و امان کے قیام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدائے پولیس کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا اور ان کی معزز فیملیز کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا تھا۔ تقریب میں ملی نغمے پیش کیے گئے، شہداء کی قربانیوں پر روشنی ڈالی گئی اور مقررین نے شہداء کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر شہدائے پولیس کی فیملیز نے اپنے بعض مسائل اور ضروریات سے متعلق آگاہ کیا، جن پر متعلقہ افسران کو ترجیحی بنیادوں پر حل یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر عبدالمہیمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہداء قوم کا سرمایہ اور ہمارا فخر ہیں۔ انہوں نے شہداء کی بلندیٔ درجات اور ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی۔
ڈپٹی کمشنر ہری پور اصلاح الدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے پولیس کی فیملیز کو لینڈ اینڈ ریونیو یا کسی بھی سرکاری محکمے سے متعلق کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ بلاجھجھک ان کے دفتر سے رجوع کریں، ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے شہدائے پولیس کی فیملیز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کی تاریخ شہداء کی لازوال قربانیوں سے روشن ہے۔ شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر اور ہمارا فخر ہیں، جبکہ ان کی فیملیز ہماری اپنی فیملیز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس میں انسپکٹر جنرل سے لے کر کانسٹیبل تک بے شمار جوانوں نے وطن اور عوام کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، اور شہداء ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ ہری پور پولیس شہدائے پولیس کی فیملیز کی عزت، تکریم اور ہر ممکن معاونت کو اپنی اولین ذمہ داری سمجھتی ہے۔
تقریب کے اختتام پر شہداء کے بچوں میں تحائف تقسیم کیے گئے جبکہ شہدائے پولیس کی فیملیز کو یادگاری سرٹیفکیٹس بھی پیش کیے گئے۔ بعد ازاں شہدائے پولیس کے بلند درجات، ملکی سلامتی اور امن و استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جبکہ شرکاء اور شہدائے پولیس کی فیملیز کے اعزاز میں ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔
05/08/2026
ہریپور عوامی فورم کے کوآرڈینیٹر یاسر ریاض اعوان، سینئر وائس چیئرمین سردار حفیظ احمد، حاجی زمرد خان، حاجی خورشید قمر و دیگر وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہریپور ڈاکٹر عابد فرید سے یونیورسٹی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں
خیبرپختونخواحکومت کی بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم
عمران خان کے ویژن کی تقلیدیاروگردانی؟
#
04/08/2026
ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ملک عمیر خالد ورکنگ فوک گرائمر ہائیر سیکنڈری سکول میل نمبر 1 کی انڈسٹری اکیڈیمیا مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین منتخب، کمیٹی اراکین نے ووٹنگ کے عمل سے چیئرمین کا انتخاب کیا چیئرمین (IAMC) نے کہا کہ صنعت اور تعلیمی اداروں کے درمیان موثر روابط مزید مضبوط بنائیں گے کاروباری اور سماجی حلقوں نے اس انتخاب پر کمیٹی اراکین کو خراج تحسین پیش کیا
Click here to claim your Sponsored Listing.