02/08/2025
کل مندہال کے مقام پر “سپر فور کرکٹ ٹورنامنٹ” کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف علاقوں سے بہترین ٹیموں نے شرکت کی۔ 🏏🔥
ٹورنامنٹ میں کئی کھلاڑیوں نے اپنی زبردست کارکردگی سے شائقینِ کرکٹ کے دل جیتے، لیکن محمد علی بنہ موڑہ مندہال کا نام اُن نوجوان اسٹارز میں شامل رہا، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں مسلسل شاندار پرفارمنس پیش کی۔ 🌟👏
محمد علی نے نہ صرف ہر میچ میں اپنی ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی بلکہ فائنل میچ میں بھی پہلی دو گیندوں پر دلکش چھکے لگا کر سب کو حیران کر دیا۔ بدقسمتی سے وہ جلد آؤٹ ہو گئے، اور اُن کے بعد ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کا ساتھ نہ دینے کی وجہ سے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ لیکن شکست کے باوجود محمد علی کی کارکردگی کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
وہ کھلاڑی جو دل سے کھیلتا ہے، اپنے گاؤں، علاقے اور ٹیم کے لیے کچھ کر دکھانے کا جذبہ رکھتا ہے۔محمد علی اسی جذبے کا نام ہے۔
یہ تصویر اُس عزت اور حوصلہ افزائی کی علامت ہے جو اُنہیں اُن کی زبردست کارکردگی پر دی گئی۔
ہماری جانب سے محمد علی کو روشن مستقبل کے لیے نیک تمنائیں! 💐🌹
01/08/2025
آج مندہال میں دن کے وقت “سپر فور کرکٹ ٹورنامنٹ” کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں دس سے زائد ٹیموں نے شرکت کی۔ 🏏🔥
فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی دو بہترین ٹیموں میں ایک جانب معروف کھلاڑی عابد چوہدری المعروف عابد پنچری کی ٹیم تھی، تو دوسری جانب مندہال کا اُبھرتا ہوا نوجوان ٹیلنٹ میدان میں اُترا، جس میں سرمد ثقلین، آیان لیفٹی، محمد حسنین اور اسد لیفٹی جیسے مایہ ناز کپتان اور بلے باز شامل تھے، جو نہ صرف خود بہترین کارکردگی دکھا رہے تھے بلکہ نوجوانوں کو پروموٹ بھی کر رہے تھے۔ 🌟👏
سرمد ثقلین کا بلا پورے ٹورنامنٹ میں آگ برساتا رہا۔
فائنل میچ میں بھی سرمد نے اسد لیفٹی کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے شاندار بیٹنگ کی، اور صرف 11 گیندوں پر 7 چھکے لگا کر میدان میں بیٹھے تماشائیوں سے خوب داد سمیٹی۔ اس شاندار کارکردگی پر مواحد عتیق کی جانب سے 1000 روپے نقد انعام بھی دیا گیا۔ 🎉🏅💸
فائنل میں اسد لیفٹی کی ٹیم نے کمال کی کارکردگی دکھائی، خاص طور پر سرمد ثقلین اور نوجوان بالر محمد حسنین، جو مندہال کا فخر اور اپنی برق رفتار اور تباہ کن باؤلنگ کی وجہ سے مشہور ہیں۔ انہوں نے فائنل میں لاجواب باؤلنگ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو باندھ کر رکھ دیا اور فتح اپنے نام کی۔ 🎯🔥
نہ صرف ایک بہترین نوجوان بلے باز ہیں بلکہ ایک بااعتماد باؤلر بھی ہیں، جو ہر میدان میں اپنے ساتھ نوجوان ٹیلنٹ کو کھلانے اور اُن کی حوصلہ افزائی کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں۔ اُن کی یہ کاوشیں یقینی طور پر داد اور خراجِ تحسین کی مستحق ہیں۔ 👏💪
فائنل میچ میں کامیابی کی خوشی میں مندہال کی جانی پہچانی اور معزز شخصیت چوہدری عابد آف پارہ موڑہ نے تمام کھلاڑیوں کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے اُن کے اعزاز میں شاندار پارٹی کا اہتمام کیا، جو نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کا ایک خوبصورت قدم ہے۔ اس مثبت عمل پر ہم اُن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ 🙏🎊
اس شاندار کامیابی پر فائنل کا تاج نوجوانوں نے اپنے سر پر سجایا۔
ہماری جانب سے تمام کھلاڑیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد، نیک تمنائیں، اور روشن مستقبل کے لیے ڈھیروں دعائیں۔ 🌹
منجانب:ایڈمن پیج مندہال کرکٹ کلب
23/07/2025
Big shout out to my newest top fans! 💎
Waseem Shahnawaz, Shahid Ahmed, Usama Shakeel, Laeeq Ahmad Naz
Drop a comment to welcome them to our community,