Malri Cricket Club

Malri Cricket Club

Share

sports

Photos from Malri Cricket Club's post 26/08/2026

آج دس مقامی ٹیموں کے درمیان سنگل کراس وکٹ کرکٹ مقابلہ منعقد کیا گیا، جس میں کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا۔😍
🏆 پہلی پوزیشن: ٹیم کوچ ذیشان شانی اور حسنین مختار
🥈 دوسری پوزیشن: حذیفہ انور اور اسداللہ
مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے والی دونوں پوزیشن ہولڈر ٹیموں کو ٹیم کپتان میاں عمر کی جانب سے ٹرافیاں پیش کی گئیں۔❤️🏏

Photos from Malri Cricket Club's post 23/08/2026

آج دس مقامی ٹیموں کے درمیان سنگل کراس وکٹ کرکٹ مقابلہ منعقد کیا گیا، جس میں کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا اور شائقین کو بہترین مقابلے دیکھنے کو ملے۔
🏆 پہلی پوزیشن: ولید پرنس
🥈 دوسری پوزیشن: حذیفہ انور اور عبداللہ سعید
مقابلے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی جیتنے والی ٹیموں کو میاں اصفر کی جانب سے ٹرافیاں بطور انعام پیش کی گئیں۔

Photos from Malri Cricket Club's post 16/08/2026

آج آٹھ مقامی ٹیموں کے درمیان کراس سنگل وکٹ کرکٹ مقابلہ منعقد ہوا، جس میں بہترین اور دلچسپ کھیل دیکھنے کو ملا۔

🏆 پہلی پوزیشن: عبدالمنان اور حذیفہ ظفر
🏆 دوسری پوزیشن: ولید پرنس

پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو بھائی نواز جبکہ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو ٹیم کوچ ارسلان شانی کی جانب سے ٹرافی پیش کی گئی۔ 🏆🏆♥️🏏

14/08/2026

مالڑی کرکٹ کلب نے 180 گ ب کی جانب سے منعقدہ چار ٹیموں کی لیگ میں شرکت کی اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرسٹ پوزیشن حاصل کی۔ 🥇🏏
اس موقع پر ٹیم کے کھلاڑی معیز کو بہترین پرفارمنس اور شاندار بولنگ کرنے پر ٹرافی سے نوازا گیا۔ 🏆

Photos from Malri Cricket Club's post 09/08/2026

آج آٹھ مقامی ٹیموں کے درمیان سنگل کراس وکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں شائقینِ کرکٹ کو بہترین اور دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے۔
فائنل مقابلے میں لالا عثمان اور اسداللہ کی جوڑی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی، جبکہ حسن اکمل رنر اَپ رہے۔
اسداللہ نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا، جبکہ لالا عثمان نے کمال کی بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ دوسری جانب حسن اکمل نے آل راؤنڈ کارکردگی دکھا کر اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
پورے ٹورنامنٹ کے دوران دلچسپ اور سنسنی خیز میچز دیکھنے کو ملے۔ آخر میں میاں طلحہ اشرف اور میاں لقمان کی جانب سے جیتنے والے نمایاں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

05/08/2026

آج مالڑی کرکٹ کلب اور لاڈی کرکٹ کلب 207 کے درمیان تین میچوں کی ٹرافی سیریز کھیلی گئی، جس میں لاڈی کرکٹ کلب نے پہلے دونوں میچز جیت کر سیریز اپنے نام کر لی۔ 🏆
لاڈی کرکٹ کلب کی جانب سے اسد لاڈی اور علی ٹولہ نے شاندار آل راؤنڈر پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
شاندار کارکردگی کے اعتراف میں مالڑی کرکٹ کلب کے سینئر کھلاڑی عبدالمنان کی جانب سے اسد لاڈی کو ٹرافی پیش کی گئی۔ 👏🏏

Photos from Malri Cricket Club's post 02/08/2026

الحمدللہ! آج مالڑی کرکٹ کلب اور 254 گ ب کے درمیان تین میچوں کی ٹرافی سیریز کھیلی گئی۔ پہلے اور فیصلہ کن تیسرے میچ میں کامیابی حاصل کرکے مالڑی کرکٹ کلب نے 2-1 سے سیریز اپنے نام کر لی۔ 🏆
کپتان میاں عمر نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بیٹنگ میں حسنین نے بھرپور ساتھ دیا، جبکہ حذیفہ انور نے تینوں میچوں میں عمدہ بولنگ کی۔
میاں عمر کی شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس کے اعتراف میں پروفیسر کاشف رحمان صاحب کی جانب سے انہیں ٹرافی دی گئی۔ ♥️🏏💯😍🏆

Photos from Malri Cricket Club's post 31/07/2026

الحمدللہ! آج پرتاپ پورہ کرکٹ ٹیم کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹرافی سیریز میں مالڑی کرکٹ کلب نے تینوں میچز میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کر لی۔ 🏆
تمام کھلاڑیوں نے بہترین کھیل اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا، جبکہ حذیفہ انور نے پوری سیریز کے تینوں میچز میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا۔ ان کو بہترین کارکردگی کے اعتراف میں ٹرافی پروفیسر کاشف الرحمان صاحب کی جانب سے دی گئی۔ 🏏❤️🏆

Photos from Malri Cricket Club's post 25/07/2026

الحمدللہ! 🏆
مالڑی کرکٹ کلب نے شاہین فائٹرز 161 گ ب کے خلاف کھیلی گئی تین میچوں کی ٹرافی سیریز کے پہلے دو میچز میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیریز اپنے نام کر لی۔
ٹیم کے کپتان میاں عمر نے آل راؤنڈ کارکردگی کا شاندار مظاہرہ کیا، جبکہ حذیفہ انور نے سیریز بھر میں انتہائی عمدہ بولنگ کرتے ہوئے مسلسل کفایتی اوورز کرائے۔ بیٹنگ میں فہیم ارشد نے بھی میاں عمر کا بھرپور ساتھ دیا اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
اگرچہ سیریز کا تیسرا میچ شاہین فائٹرز 161 جی بی نے جیت لیا، تاہم 2-1 سے سیریز مالڑی کرکٹ کلب کے نام رہی۔
سیریز میں غیرمعمولی بولنگ کا مظاہرہ کرنے پر ٹرافی مین آف دی سیریز حذیفہ انور کے نام رہی۔
😍♥️🏏🏆۔

Photos from Malri Cricket Club's post 25/07/2026

خوبصورت یادیں ❤️

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Gojra?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

Chak No 248 Gb Malri
Gojra
56000