Ishkoman United FC

Ishkoman United FC

Share

Welcome to the Official Ishkoman United FC page. Keep up to date with the latest news and content, engage with the club and fellow supporters.

This plate form gives better opportunity to Ishkoman Youth to show their talent as well.

29/08/2026

اشکومن یونایٹڈ فٹبال کلب غذر پریمیر لیگ میں شرکت کرنے جارہی ہے، انشااللہ اچھا ایونٹ ہو گا اور اس ایونٹ کی کامیابی کے لیے ہماری ٹیم ہر ممکن تعاون کرے کی۔ نیک تمناییں صدر حافظ عبد الرحیم اینڈ ٹیم۔

20/08/2026

غذر میں ایک ساتھ 3 فٹبال ایونٹس کا اعلان، فیصلہ خوش آیند تو ہے اگر وقفے وقفے سے ہوتے تو بہتر ہوتا۔ شائقین اپنی راے دیں۔۔۔

13/08/2026

ہمارے یہاں بھی چند پلیرزایسا برتاو کرتے ہیں، انکا بھی یہی حل ہیں۔۔۔۔آپکی کیا رائے اس بارے میں؟

08/08/2026

اشکومن پریمیئر لیگ سیزن 4 کے بہترین ٹیم
Gahkuch Shining Stars (GSS)

ایک چھوٹے سے گاؤں سے تعلق رکھنے والی اس ٹیم نے ایک ایسے میگا ایونٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا جہاں تقریباً ہر ٹیم میں مقامی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ نامور اور انٹرنیشنل لیول کے مہمان کھلاڑی بھی شامل تھے۔ ایسے سخت اور بڑے مقابلے میں GSS نے اپنے مقامی کھلاڑیوں پر اعتماد کیا، اپنی ٹیم کی بنیاد اپنے ہی علاقے کے ٹیلنٹ پر رکھی اور شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔

GSS
کا سفر صرف سیمی فائنل تک پہنچنے کا سفر نہیں تھا، بلکہ اس دوران ٹیم نے کئی مضبوط اور تجربہ کار ٹیموں کو شکست دے کر ثابت کیا کہ ٹیلنٹ کسی بڑے شہر، بڑے نام یا مہنگے کھلاڑیوں کا محتاج نہیں ہوتا۔ اگر جذبہ، محنت، اتحاد اور اپنے کھلاڑیوں پر اعتماد ہو تو ایک چھوٹے سے گاؤں کی ٹیم بھی بڑے سے بڑے میدان میں اپنی پہچان بنا سکتی ہے۔

Gahkuch Shining Stars
نے نہ صرف اپنے گاؤں کا نام روشن کیا بلکہ پورے غذر کے مقامی فٹبال ٹیلنٹ کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ یہ کامیابی ان تمام نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک مثال ہے جو محدود وسائل کے باوجود بڑے خواب دیکھتے ہیں۔

Gahkuch Shining Stars!
آپ کی محنت، جذبہ اور شاندار کارکردگی پورے غذر کے لیے باعثِ فخر ہے۔





02/08/2026

اشکومن یونائیٹڈ فٹبال کلب کی جانب سے شیرقلعہ اسپورٹس کلب کو
SSC
سیزن 4 کے شاندار، منظم اور کامیاب انعقاد پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اسی طرح ہم گلموتی اسپورٹس کلب کو SSC سیزن 4 کا ٹائٹل اپنے نام کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ آپ کی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل پیش کیا۔

ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور ضلع غذر میں فٹبال اسی جذبے کے ساتھ ترقی کرتا رہے۔

Sher Qilla Sports Club 👏

Gulmuti Sports Club 🏆⚽

Together, we grow football. Together, we inspire the next generation. ❤️⚽

31/07/2026

اہم اعلان—-

اشکومن یونائیٹڈ فٹبال کلب ہمیشہ سے فٹبال کو کھیل نہیں بلکہ ایک ذمہ داری، کردار سازی اور نوجوانوں کی مثبت تربیت کا ذریعہ سمجھتا آیا ہے۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ 19 مئی 2026 کو اشکومن پریمیئر لیگ سیزن 5 کے فائنل میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے نے نہ صرف ایک تاریخی ٹورنامنٹ کو متاثر کیا بلکہ پورے ضلع غذر کی فٹبال برادری کو بھی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک انتہائی افسوسناک پہلو یہ بھی ہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے مقامی ریفریز پر مختلف ٹیموں کی جانب سے اعتراضات سامنے آتے رہے، جس کے پیش نظر اشکومن پریمیئر لیگ انتظامیہ نے اس سال غیر جانبدارانہ اور شفاف مقابلوں کو یقینی بنانے کے لیے بھاری مالی اخراجات برداشت کرتے ہوئے پنجاب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن سے وابستہ پیشہ ور اور تجربہ کار ریفریز کو مدعو کیا۔

یہ معزز ریفریز ہمارے علاقے کے مہمان تھے، جنہیں ہم نے عزت، احترام اور غیر جانبدارانہ انداز میں فرائض سرانجام دینے کے لیے مدعو کیا تھا۔ بدقسمتی سے انہی مہمان ریفریز پر جسمانی حملہ اور بدزبانی نہ صرف کھیل کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ یہ ضلع غذر، اشکومن اور ہماری روایتی مہمان نوازی کی اقدار پر بھی ایک بدنما داغ ہے۔

اس ایک واقعے نے نہ صرف اشکومن پریمیئر لیگ کی ساکھ کو متاثر کیا بلکہ پورے علاقے کی عزت اور تشخص کو بھی نقصان پہنچایا

فائنل میچ کے دوران ریفری کے فیصلوں پر احتجاج کرتے ہوئے Gahkuch Central Club (GCC) کے بعض کھلاڑیوں نے پہلے غیر اخلاقی اور نازیبا زبان استعمال کی، پھر ریفری کے ریڈ کارڈ دکھانے کے بعد میچ آفیشلز پر جسمانی حملہ کیا۔ اس صورتحال کے باعث میچ جاری رکھنا ممکن نہ رہا اور ٹورنامنٹ کا ماحول شدید متاثر ہوا۔

تحقیقات، ریفریز، منتظمین اور عینی شاہدین کے بیانات کے مطابق درج ذیل افراد کو ریفریز پر جسمانی حملے اور بدزبانی میں ملوث قرار دیا گیا ہے:

• راجہ نعیم (کپتان GCC)
• راجہ مکرم
• عمر کاشف
• سجاد

یہ بھی مشاہدے میں آیا کہ ان میں سے بعض افراد ماضی کے مختلف فٹبال ٹورنامنٹس میں بھی لڑائی جھگڑے، بدتمیزی اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی جیسے واقعات میں ملوث رہے ہیں، جو کھیل کے بنیادی اصولوں اور فیئر پلے کے سراسر خلاف ہے۔

اس واقعے کے بعد اشکومن پریمیئر لیگ کور کمیٹی باقاعدہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے درج ذیل فیصلہ سناتی ہے:

• واقعے میں ملوث تمام کھلاڑی اور کوچ پر اشکومن پریمیر لیگ میں پانچ (5) سال تک شرکت پر پابندی-

• جی سی سی کو اشکومن پریمیئر لیگ میں سات (7) سال تک شرکت سے نااہل قرار دیا جاتا ہے۔

• جی سی سی کی ٹیم سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں پر 2 سال کی پابندی ہو گی۔

• معاملہ مزید تادیبی کارروائی کے لیے GBFA اور Pakistan Football Federation (PFF) کو بھی بھیجا جائے گا۔

• جو کھلاڑی لڑائی جھگڑے میں شامل نہیں وہ اشکومن پریمیر لیگ مینجمنٹ کے پاس تحریری اپیل جمع کرا سکتے ہیں۔

ہم سمجھتے ہیں کہ اگر آج ایسے اقدامات نہ کیے گئے تو مستقبل میں کسی بھی ریفری، آفیشل یا منتظم کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنا ممکن نہیں رہے گا۔ کھیل کی عزت، ریفری کا وقار اور نوجوان نسل کے مستقبل کے تحفظ کے لیے قانون سب کے لیے یکساں ہونا چاہیے۔

اشکومن یونائیٹڈ فٹبال کلب ہر اس فیصلے کی حمایت کرے گا جو انصاف، نظم و ضبط، فیئر پلے اور فٹبال کے روشن مستقبل کو یقینی بنائے۔

کھیل سے بڑا کوئی فرد یا کوئی کلب نہیں۔
Respect the Referee • Respect the Game • Respect Fair Play.
GB Sports
Gahkuch Shining Star's [GSS]
دماس سپورٹس کلب
Pakora Football Club PFC
Young challangers club singal(YCCS)
Sher Qilla Sports Club
Sumal Football Club SFC
TaMi Football Club
Buber Friends Club

21/07/2026

ISHKOMAN UNITED 👊🏼

19/07/2026

Achi Team bana kar harne mai aj bhi France dusrey number par hai 🥲

Congratulations Sumal Football Club,
Beautiful Tournament by Sherqillah Sports Club 👏🏽
Best of luck and Thank you 🙏

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Gilgit?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address

Chinar Ground Chatorkhand Ishkoman
Gilgit
15100