14/01/2025
ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 10 کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے!
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے ڈرافٹ میں کراچی کنگز نے آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب کرلیا۔ وارنر کو پی ایس ایل کھیلنے کے لیے کم از کم 3 لاکھ ڈالرز ملیں گے، جو پاکستانی روپوں میں تقریباً 8 کروڑ 60 لاکھ روپے بنتے ہیں۔
کراچی کنگز نے اس کھلاڑی کو اپنی ٹیم میں شامل کر کے پی ایس ایل کے اس سیزن کے لیے ایک بڑی سرمایہ کاری کی ہے۔ وارنر کی شمولیت پی ایس ایل 10 کو مزید دلچسپ بنا دے گی. 👍