20/08/2026
گیند کو 2 حصوں میں کاٹنے کا انوکھا واقعہ۔۔۔
انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم صرف 171 رنز پر آؤٹ ھو گئی جس میں انگلینڈ کے 2 باولروں نے 5_5 وکٹیں حاصل کیں۔۔۔عام طور پر ھوتا یہ ھے کہ جو باولر سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرتا ھے وہ باھر جاتے ھوئے ٹیم کو لیڈ کرتا ھے اور سب لوگوں سے داد وصول کرتا ھے۔۔۔ اس کو میچ بال اپنے پاس یادگار کے طور پر رکھنے کی اجازت ھوتی ھے؟ مگر یہاں بال کے دعوے دار 2 بن گئے۔۔۔ تو رابنسن اور ٹنگ نے آپس میں فیصلہ کیا کہ کیوں نہ بال کے 2 ٹکڑے کر کے اسے تقسیم کر لیا جائے؟ گراونڈ اسٹاف کے ایک ممبر سے خدمات لی گئیں اور کچھ دیر بعد جب صحافیوں کے سامنے گیند کے 2 ٹکڑوں کو دکھایا گیا تو کرکٹ کی تاریخ کے اس پہلے واقعے پر تمام لوگ حیران رہ گئے۔۔۔
کسی نے سوال اٹھایا " کیا آئی سی سی اس پر کوئی ایکشن لے سکتا ھے؟ جسکا واضح جواب یہ ھے کہ چونکہ یہ تمام عمل کھیل کے دوران نہیں؟ بلکہ گراونڈ کے باھر ھوا اس لئے اسے محض پہلی دفعہ رونما ھونے والے ایک انوکھے واقعہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔۔۔۔
15/08/2026
BEST ALL ROUNDER OF THE TOURNAMENT
زبیر شاہ کی جانب سے تمام تر میچز میں لاجواب ال راونڈ پرفامنس دیکھنے کو ملی جب جب مشکل وقت ایا زبیر شاہ نے کمان سنبھالی اور اپنی ٹیم کو رنز بنا کر دئیے اور اس کے ساتھ ساتھ بہترین گیند بازی کا بھی مظاہرہ کیا اور اپنی ٹیم کو فائنل تک پہنچایا لیکن فائنل میچ میں شکست کا سامنا ہوا
زبیر شاہ اس ہزارہ کہ بہترین ال راونڈر میں شمار ہوتے ہیں 🖤🍁
09/08/2026
🔥 چیمپئین 🔥 چیمپئین 🔥 چیمپئین 🔥
🔥 سعد شاہ از دا چیمپئین 🔥
🔥 مرجان پٹھان از دا چیمپئین 🔥
🔥 زبیر شاہ از دا چیمپئین 🔥
🔥 ٹیم السادات الیون از دا چیمپئین 🔥
آج #حویلیاں میں کھیلا گیا وی سی لیول ٹورنامنٹ کا فائنل ڈے ۔ ٹورنامنٹ میں ہزارہ بھر سے ٹیموں نے حصہ لیا ۔ ٹورنامنٹ کی سب سے ناقابل شکست اور شاندار ٹیم قرار پائی ٹیم ۔ کپتان کی سربراہی میں ایک مرتبہ پھر ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا ۔ یوں تو سارا دن پورے ٹیم کی ہی چرچہ رہا لیکن بلے بازی میں ٹیم کا ذمہ اپنے سر لیے رکھا پٹھان چٹان ، مردِ بحران نے ۔ وہی کلاس ، وہی دلکش چھکے اور وہی شاندار پرفارمنس ، ایک مرتبہ پھر ثابت کر دکھایا کہ انکا کوئی ثانی نہیں ۔ انکا گیند بازی میں بھرپور ساتھ دیا سپید گن آف ایبٹ آباد نے ۔ اپنی ناپی تولی اور برق رفتار گیند بازی سے بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچایا ۔ سیمی فائنل میں صرف ۳ رنز کا اوور کر ڈالا ۔ اس شاندار پرفارمنس کے ساتھ ٹورنامنٹ کا ٹائیٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے ❤️✨
Well Played ❤️
Congratulations 🥳 Best Of Luck 🤞