Honorable Minister Sports Department Government of Sindh chief Sardar Muhammad Bux Khan Mahar
Sports Department Hyderabad
Participating in sports can lead to higher self-esteem and better social interaction. It also helps students have a positive outlook on life
25/04/2026
𝐌𝐀𝐑𝐘𝐀𝐌 𝐊𝐄𝐄𝐑𝐈𝐎
𝐃𝐈𝐒𝐓𝐑𝐈𝐂𝐓 𝐒𝐏𝐎𝐑𝐓𝐒 𝐎𝐅𝐅𝐈𝐂𝐄𝐑 | 𝐒𝐈𝐍𝐃𝐇 𝐒𝐏𝐎𝐑𝐓𝐒 𝐁𝐎𝐀𝐑𝐃 | 𝐇𝐘𝐃𝐄𝐑𝐀𝐁𝐀𝐃, 𝐒𝐈𝐍𝐃𝐇, 𝐏𝐀𝐊𝐈𝐒𝐓𝐀𝐍
𝐄𝐗𝐄𝐂𝐔𝐓𝐈𝐕𝐄 𝐒𝐔𝐌𝐌𝐀𝐑𝐘.
Maryam Keerio is a renowned sports professional and international gymnast, currently serving as District Sports Officer Hyderabad and In-charge Officer of the Sindh Sports Board Sports Complex & Hostel Hyderabad. She has proudly represented Pakistan in international competitions, including the 2nd Islamic Solidarity Games in Tehran, Iran, showcasing outstanding performance in gymnastics events.
Her sports career includes remarkable achievements such as multiple Gold Medals in National Gymnastics Championships, being declared the 1st Women’s Champion in Gymnastics, and earning the title of Queen of Gymnastics at the Sindh Games. She also led the HEC Gymnastics Team to Gold Medal at the 30th National Games, securing several individual medals and recognition as Best Gymnast.
Academically, she holds a Master of Health & Physical Education (M.H.P.Ed) and Bachelor of Health & Physical Education (B.H.P.Ed) from the University of Sindh Jamshoro, along with a B.A from Shah Abdul Latif University Khairpur. With extensive experience in sports education, coaching, and administration, she has also served as a Gymnastics Demonstrator and Instructor at the University of Sindh Jamshoro and taught Physical Education at Pak-Turk International School & College Khairpur.
Maryam Keerio has played a vital role in organizing district and divisional sports events across Sindh, promoting both modern athletics and traditional Sindhi games such as Malakhra, Wanjhwatti, and Kodi Kodi. Her dedication continues to inspire young athletes and strengthen the culture of sports in Pakistan.
𝐏𝐑𝐎𝐅𝐄𝐒𝐒𝐈𝐎𝐍𝐀𝐋 𝐅𝐎𝐂𝐔𝐒
Gymnastics Training & Sports Leadership
Sports Administration & Event Organization
Athlete Development & Youth Sports Promotion
National & International Sports Representation
📩 Follow & Message for Feature.
📢 Get featured Click Pakistan ki Pehchan.
📲 Apply Now on WhatsApp: wa.me/03480347643
🇵🇰
🇵🇰.
24/04/2026
محترمہ مریم کیریو
ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر حیدرآباد کی جانب سے اظہارِ تعزیت
بلوچستان سے تعلق رکھنے والی آ رزو دختر حیدرعلی کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا۔ اس غم کی گھڑی میں ہم سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔
21/04/2026
District Sports Officer Hyderabad conducts trials of Hyderabad teams for upcoming maga event Sindh Pink Games at Shaheed benaziabad
15/04/2026
حیدرآباد (15-04-2026)
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر-II حیدرآباد صباء اسرار کی زیرِ نگرانی ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (DCC) کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ضلع کی سماجی، سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع میں صورتحال معمول کے مطابق ہے اور اداروں کے درمیان مکمل ہم آہنگی موجود ہے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر حیدرآباد، مس مریم کیریو نے کھیلوں کے ذریعے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں شامل کرنے کی تجویز دی، جسے شرکاء نے سراہا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے برداشت، رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے آگاہی سرگرمیاں بڑھانے اور تمام محکموں کو باقاعدگی سے کارکردگی رپورٹس جمع کروانے کی ہدایت کی۔
13/04/2026
جامشورو چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام جے سی سی آئی ٹی ٹونٹی ڈے اینڈ نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد سائٹ کرکٹ اسٹیڈیم کوٹری میں کیا گیا ہے، اس ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی سیکرٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر ڈیپارٹمنٹ، منور مہیسر صاحب تھے اس موقع پر چیمبر آف کامرس کے صدر میاں توقیر طارق صاحب، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر مریم کیریو صاحبہ اور دیگر مہمان بھی موجود تھے میاں توقیر طارق صاحب کی جانب سے مہمان خاص کو سوینر کا تحفہ پیش کیا گیا۔
مہمان خاص سیکرٹری منور مہیسر صاحب نے نوجوانوں کو ایک خوشخبری سنائی کہ سندھ گورنمنٹ بہت جلد صوبہ سندھ کی کرکٹ ٹیم بنا رہی ہے جس میں نوجوان باصلاحیت کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ موقع فراہم کیا جائے گا اور وہ کھلاڑی پاکستان لیول کی ٹیموں میں اپنی جگہ بنا سکیں گے۔
بعد ازاں سیکرٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر ڈیپارٹمنٹ، منور مہیسر صاحب نے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر مریم کیریو صاحبہ کے ساتھ قاسم آباد آسپورٹس کلب کا بھی دورہ کیا ۔
09/04/2026
ڈپٹی کمشنر حیدرآباد، جناب ذین العابدین صاحب نے نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والی سندھ ٹیم میں شامل حیدرآباد کے کھلاڑیوں اور آفیشلز سے، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر مریم کیریو صاحبہ کے ہمراہ ملاقات کی اور ان کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے کھلاڑیوں کی محنت، لگن اور جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان صوبے اور ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔
مزید برآں، کامیاب کھلاڑیوں کو ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کی جانب سے کیش پرائز بھی دیا گیا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ان شاء اللہ کھلاڑیوں کی مکمل سرپرستی کی جائے گی تاکہ وہ مستقبل میں مزید کامیابیاں حاصل کر سکیں۔
08/04/2026
کمشنر حیدرآباد جناب فیاض حسین عباسی صاحب نے نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والی سندھ ٹیم میں شامل حیدرآباد کے کھلاڑیوں اور آفیشلز سے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر مریم کیریو صاحبہ کے ہمراہ ملاقات کی اور ان کی شاندار کارکردگی پر انہیں سراہتے ہوئے حوصلہ افزائی کی۔
اس موقع پر کمشنر حیدرآباد نے کھلاڑیوں کی محنت، لگن اور جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان صوبے اور ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔
مزید برآں، سندھ یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم ایک کامیاب کھلاڑی کو کمشنر حیدرآباد کی جانب سے خصوصی اسکالرشپ دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ان شاء اللہ کھلاڑیوں کی مکمل سرپرستی کی جائے گی تاکہ وہ مستقبل میں مزید کامیابیاں حاصل کر سکیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Hyderabad
71000